Pages Menu
TwitterRssFacebook
Categories Menu

Posted by on Jul 26, 2018 in News | 0 comments

کاہان ایف سی پر حملے اور مخبر ماسٹرولد پلو درکانی کو ہلاک کرنے کی زمہ داری قبول کرتے ہے،؛آزاد بلوچ

کاہان ایف سی پر حملے اور مخبر ماسٹرولد پلو درکانی کو ہلاک کرنے کی زمہ داری قبول کرتے ہے،؛آزاد بلوچ

بدھ 25 جولائی, 2018
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بروز منگل ہمارے سرمچاروں نے کاہان کے علاقے کنر بہا میں ریاستی مخبر ماسٹر ولد پلو درکانی مری کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ ماسٹر درکانی مری نہ صرف بلوچ سرمچاروں کی مخبری کرنے میں ملوث تھا، بلکہ علاقے میں ریاستی پالیسیوں کو بڑھاتے ہوئے لوگوں کو بلوچ قومی تحریک کے خلاف اکساتے رہتے تھے۔ اور ریاست کے سرنڈر ڈرامے میں پیش پیش تھے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ایک اور کاروائی میں ہمارے سرمچاروں نے کاہان کے علاقے میٹ وڈھ میں قائم ایف سی چوکی پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ دونوں جانب سے ایک گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔ اس حملے میں دو ایف سی اہلکار ہلاک اور متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ جبکہ ہمارے ساتھی بحفاظت حملے کے بعد وہاں سے نکل کر اپنے ٹھکانے پر پہنچ گئے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ اور ریاستی کاسہ لیسوں اور مخبروں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ اپنے گھناؤنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ ان کا انجام برا ہوگا۔ آزاد بلوچ نے مزید کہاکہ ہماری کاروائیاں بلوچ قومی آزادی اور خود مختار بلوچ قومی ریاست کے قیام تک جاری رہیگی۔ آزاد بلوچDownloads40

Post a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>